- الإعلانات -

ٹرمپ صدر کے عہدے کیلیے نااہل ہیں، سابق مشیر جان بولٹن

واشنگٹن: قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملکی صدر کے اہم عہدے کی ذمہ داری نبھانے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے براہ راست شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ اور موزوں امیدوار ہیں۔

"I don’t think he’s fit for office,” former national security adviser John Bolton says of Pres. Trump. "I don’t think he has the competence to carry out the job.”
Watch more from Bolton’s interview with @MarthaRaddatz Sunday at 9|8c. https://t.co/D2NIAHWJD9 pic.twitter.com/EnTqqrsnwr

— ABC News (@ABC) June 18, 2020

صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کی جانب سے تنقید کے بعد اپنی طویل ٹویٹس کے ایک سلسلے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی کو ’’ بیمار کتا‘‘ اور ان کی کتاب کو فکشن قرار دیا۔ جان بولٹن کی کتاب The Room Where it Happened کو پہلے ہی وائٹ ہاؤس شائع ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے عدالتی حکم کا منتظر ہے۔

Wacko John Bolton’s “exceedingly tedious”(New York Times) book is made up of lies & fake stories. Said all good about me, in print, until the day I fired him. A disgruntled boring fool who only wanted to go to war. Never had a clue, was ostracized & happily dumped. What a dope!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 18, 2020

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ دوبارہ منتخب ہونے کیلیے چینی صدر کی منت سماجت کرتے رہے ، جوہن بولٹن

سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اپنی کتاب میں الزام لگایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی جی پنگ سے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن جیتنے کے لیے مدد طلب کی اور کئی ایسے معاملے تھے جن میں وہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوتن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔