- الإعلانات -

آیا صوفیہ کا یادگاری سکہ جاری، ٹوئٹر اکاؤنٹ کا بسم اللہ سے آغاز

استنبول: ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی تو روح پرور مناظر دیکھنےمیں آئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔

سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات کی تلاوت

نماز سے قبل خطبہ ہوا اور ترک صدر نے قرآن پاک تلاوت بھی کی۔ صدر اردوان نے سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات کی تلاوت کی۔

Touches my soul ❤

Erdogan recites holy Quran at #HagiaSophia just before the Friday prayers #AyasofyaCamiipic.twitter.com/of1n1bRAMD

— یَاسِفْ Yasif (@IamYasif) July 24, 2020

رجب طیب اردوان آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سلطان محمد فاتح رح کی قبر پر دعا کیلئے گئے۔

صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ مسجد ِ شریف کبیرہ کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کھولا ہے کا آج ’’بسم اللہ‘‘ کے پیغام سے آغاز ہوا ہے۔

Allâhü ekber, Allâhü ekber.
Lâ ilâhe illallâh. pic.twitter.com/585dTuuwvb

— Ayasofyayı Kebir Camii Şerifi (@ayasofyacamii) July 24, 2020

ترک حکومت مسجد کے لیے ایک خصوصی یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے کرنسی ساز محکمے نے ایک لیرے کا سکہ جاری کیا ہے جس کے پچھلی جانب آیا صوفیہ کی تصویر ہے۔ یہ سکہ چاندی اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے جسے آن لائن خریدنے کی سہولت بھی موجود ہے۔