- الإعلانات -

امریکی صدر کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کر گئے

نیویارک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک میں انتقال کر گئے۔

72 سالہ رابرٹ ٹرمپ نیویارک سٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان کے بھائی ہی نہیں دوست بھی تھے۔

امریکی صدر نے ان کی موت سے ایک روز پہلے ان کی عیادت بھی کی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سخت علیل تھے لیکن ان کی بیماری کے بارے میں پتہ نہیں چلا۔