- الإعلانات -

یوکرائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ،27 کیڈٹس ہلاک


یوکرائن کا فوجی طیارہ خار کیو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں فوجی کیڈٹس سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا۔

یوکرائن فضائیہ کی جانب سے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملٹری طیارہ میں 27 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایئر کیڈٹس شامل ہیں