- الإعلانات -

دبئی: غیرملکی پروفیشنلز کے لیے بڑی سہولت

دبئی کے حکام نے آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے- دبئی نے ’آن لائن ڈیوٹی پروگرام‘ متعارف کرایا ہے- اس کے تحت آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیرملکی پروفیشنلز اور ان کے اہل خانہ کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا اور یہ قابل توسیع ہوگا- غیرملکی کارکن اپنی ان کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ کام انجام دیتے رہیں گے جن کے صدر دفاتر دبئی سے باہر واقع ہیں-

دبئی حکام نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کے تحت غیرملکی پروفیشنلز کو اقامہ دینے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط مقرر کی ہیں- اقامہ لگواتے وقت پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے- دبئی میں کم از کم ایک سال تک کا میڈیکل انشورنس موثر ہو- کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک سال تک کی ملازمت کا معاہدہ بھی منسلک ہو-