- الإعلانات -

انڈیا: ’سوا کروڑ لوگ شناخت کے لیے عجیب و غریب کام کرتے ہیں‘

انڈیا میں ‘جگاڑ’ اور ریکارڈ کا میلان بہت عام ہے۔ یعنی انڈیا کے لوگ ریکارڈز پر بہت نظر رکھتے ہیں اور چیزوں کو اپنے انداز میں کرنے کے شوقین ہیں۔ گذشتہ دنوں انڈیا کی جنوبی ریاست آندھر پردیش میں دو افراد نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ناریل پھوڑنے کا ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

نیلور کے دو باشندے پربھاکر ریڈی نے اپنے شاگرد راکیش بی کے گرد رکھے 49 ناریل کو توڑ کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارنامہ ایک ماہ قبل انجام دیا گیا تھا لیکن اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں کی سانسیں رک جاتی ہیں کیونکہ ایک شخص درمیان میں پڑا ہوا ہے اور اس کے گرد ایک شخص آنکھوں پر پٹی باندھ کر لوہے کے ہتھوڑے سے ناریل توڑ رہا ہے۔

صحافی سمتا پرکاش نے اس خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایک ارب 30 کروڑ لوگ شناخت کے لیے عجیب و غریب کام کرتے ہیں۔’ یہ دونوں افراد مارشل آرٹ سے منسلک ہیں۔ اخبار کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیے جس ناریل کا استعمال کیا گیا اسے بعد میں جانوروں کو کھلا دیا گیا۔ یہ تو تھی ریکارڈ کی بات اب آتے ہیں جگاڑ پر۔ خارش یعنی کھجلی جب محسوس ہو تو اس کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔