- الإعلانات -

عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 70 ہزار کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 771 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 69 ہزار 571 اموات ہوئی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 70 ہزار کے قریب ہو گئی
عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 771 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 69 ہزار 571 اموات ہوئی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ واقعات اور اموات امریکہ میں درج ہوئی ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 44 ہزار 449 اموات اور ایک کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار638 اور 56لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
فرانس میں 18لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار987 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں 17 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 793 تک پہنچ چکی ہے۔اسپین میں14لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ39 ہزار345افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار907 ہلاک ہوئے ہیں