- الإعلانات -

عدالت کا ایک بار پھر برٹنی اسپیئرز کے والد کو ’سرپرست‘ برقرار رکھنے کا حکم

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے پاپ گلوکارہ 38 سالہ برٹنی اسپیئرز کی والد کو ’سرپرست‘ کے طور پر ہٹانے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔
برٹنی اسپیئرز نے رواں برس ستمبر کے آغاز میں ایک بار پھر اپنے والد جیمز اسپیئرز کو اپنی ’سرپرستی‘ سے ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ان کے والد جیمز اسپیئرز 2008 سے ان کے قانونی سرپرست ہیں اور ان کے تمام معاملات وہی دیکھتے ہیں۔امریکی قانون کے تحت برٹنی اسپیئرز والد کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتیں۔