- الإعلانات -

جوبائیڈن کی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو مشیر بننے کی پیشکش

امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کر دی۔جو بائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نئی کورونا وائرس ٹیم کاحصہ بنیں اور ماضی کی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔خیال رہےکہ ماہر وبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاؤچی امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر بھی ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس میں بھی کام کررہے ہیں۔کورونا وائرس کے معاملے پر کئی بار امریکی صدر اور ڈاکٹر انتھونی کے درمیان اختلافات بھی ہوئے۔