- الإعلانات -

ریل گاڑی کا سفر تمام: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن رائل ٹرین کا دورہ کرکے واپس ونڈسر کیسل پہنچ گئے۔ برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادہ کیٹ مڈلٹن کا ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔پوتے اور بہو کے ونڈسر کیسل پہنچنے پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دؤم نے مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کیا۔

استقبال کے دوران ملکہ برطانیہ شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو دیکھ دیکھ کر مسکراتی رہی۔شاہی جوڑے نے ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر ہونے پر سفر کے دوران ساتھ دینے والے رضاکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔