- الإعلانات -

سعودی عرب : اکاؤنٹ سے متعلق شہریوں کا اہم مسئلہ حل ہوگیا

شہریوں کو زر تلافی فراہم کرنے والے ادارے ”حساب المواطن“نے عوام کو ان کے اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اہم مسئلے کی وضاحت کردی۔ حساب المواطن پروگرام کی انتظامیہ نے ایک شہری کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اکاؤنٹ کی معلومات میں تصحیح کی مدت 90 دن تک ہوتی ہے۔

ایک سعودی شہری نے اپنا اکاؤنٹ اوپن نہ ہونے کی شکایت کی تھی، مذکورہ شہری کے مطابق مخصوص مدت میں وہ کچھ دستاویز اور ڈیٹا جمع نہیں کروا سکا جس پر اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے جو اب کھل نہیں رہا۔ انتظامیہ نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پہلے90 روز میں اکاؤنٹ میں تصحیح، اعداد وشمار کو ٹھیک کرنے اور کوئی بھی اعتراض درست کرنے کی خاص مدت ہوتی ہے، اس مدت میں ناکامی کی صورت میں اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔