- الإعلانات -

دنیا بھر میں 3 کروڑ افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی

جکارتہ: انڈونیشیا میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ انڈونیشیا میں آج سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، انڈونیشیا میں چینی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ انڈونیشین صدر نے ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ میں ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

دنیا بھر میں 3 کروڑ کے قریب افراد کو اب تک ویکسین لگائی جا چکی ہے، بحرین، اومان، گنی، کوسٹاریکا، سربیا، چلی اور ارجنٹائن میں بھی ویکسی نیشن مہم شروع ہو چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، امارات میں صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔دوسری جانب بھارت میں 16 جنوری سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔