- الإعلانات -

سعودی طالبات کا کباڑ سے انتہائی خوبصورت اور دلکش مجسمہ تیار

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی طالبات نے جدہ ساحل سمندر پر پڑے کباڑ کی ری سائیکلنگ کرکے اسے انتہائ خوبصورت ، دلکش اور حیراکن مجسمے میں تبدیل کردیا اور اس مجسمے کو کورنیش کے علاقے میں سجا دیا جس سے وہاں کی خوبصورت میں اضافہ ہوگیا۔

سعودی عفت یونیورسٹی کی طالبات نے ’ بحیرہ احمر ایک خزانہ، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے‘ کے عنوان سے شہر میں آگہی مہم چلائی جس میں تقریباً 136طالبات نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا اور یہ مثال قائم کی کہ آپ اپنے ایک اچھے عمل سے کس طرح معاشرے کو صاف رکھنے اور اسکو بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سعودی طالبات اس حوالے سے آگاہی مہم تقریباً 5 سے 6 ہفتوں تک چلائیں گی۔ اس دوران وہ روایتی انداز اور عام طریقے سے زرا ہٹ کر نئے انداز میں کباڑ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی اصلاحی طریقے بتائیں گئ.