- الإعلانات -

جوبائیڈن نے پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔سابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15 ہزار کردی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔