- الإعلانات -

سعودی عرب کی پہلی فلم سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار

ریاض: جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ 9 عرب ملکوں کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’الرحلة‘ 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل مملکت کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سلطنت عمان، قطر، مصر، لبنان اور عراق وغیرہ میں دیکھی جاسکے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کے حوالے سے منگا نامی سعودی کمپنی نے فاکس سیمنا ریاض میں الرحلة کا پہلا شو پیش کیا۔ یہ فلم جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اس لیے اسے جاپانی اینی میشن فلم قرار دی جارہی ہے۔

پہلی سعودی فلم عرب ممالک کے علاوہ آئندہ ہفتے جاپان کے سینما گھروں میں بھی دکھائے جانے کا پروگرام ہے۔ خیال رہے منگا کمپنی نے رواں سال مارچ میں اس فلم کا عربی اور جاپانی زبانوں میں کلپ جاری کیا تھا جسے تقریباً تیس ملین سے زائد فلمی مداحوں نے ملاحظہ کیا تھا۔فاکس سینما گروپ نے آفیشل اکاؤنٹ پر فلم کی تشہر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی کارٹون فلم بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فلم مرحلہ وار دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔