- الإعلانات -

کویت میں نئی پابندی عائد

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں 27 جون سے نئی پابندی کا اطلاق ہونے جارہا ہے۔ 27 جون تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مندجہ ذیل زمروں والے مراکز میں داخل نہیں ہوسکیں گے جن میں کمپلیکس، ریستوران، کیفے، صالون اور کلبز بھی شامل ہیں۔

وہ مراکز جہاں ویکسین نہ لگوانے والے داخل نہیں ہوسکیں گے

1) ریستوراں اور کیفے کے ہال

2) ہیلتھ کلب

3) صالون و پارلرز وغیرہ

4) چھے ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے والے بڑے تجارتی کمپلیکس

کویتی حکومت کی نظر میں ‘کوروناویکسینیشن’ کی تعریف کچھ یوں ہوگی کہ وہ لوگ جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں۔ یا وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک وصول کی اور 14 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہو۔ اس کے علاوہ وہ افراد جنہیں کرونا وائرس سے شفایاب ہوئے 90 دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں۔

خیال رہے کہ وہ افراد جو صحت کی وجوہ کی بناء پر ویکسی نیشن سے مستثنیٰ ہیں وہ بھی مذکورہ بالا مراکز میں داخل ہوسکیں گے ان پر نئی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔