- الإعلانات -

لیڈز میں کورونا کا پھیلاؤ، نوجوانوں کی فوری ٹیسنٹنگ شروع ‏

برطانوی کاؤنٹی یاکشائر کے شہر لیڈز میں نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے لیڈز کے رہائشی نوجوانوں کی فوری اور بڑے پیمانے ‏پر ٹیسٹنگ کی ہدایت کی ہے۔ ‏

متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے فوری کورونا ٹیسٹ کیے ‏جائیں علامات نہ ہونے کے صورت میں بھی ٹیسٹ کرائےجائیں۔ محکمہ صحت کے مطابق نوجوانوں میں ویکسین لگنے کی شرح ابھی کم ہے جب کہ ایک ہفتےمیں ‏کورونا کیسز میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے اس لیے کسی بھی پریشان کن صورتحال سے نٹمنے کے لیے ‏ٹیسٹنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ ‏

آج سے لیڈز میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بعض مقامات پر نوجوان کو ‏ویکسینیشن کے لیے واک ان کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔