- الإعلانات -

کورونا وائرس: مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر کے روح پرور مناظر

سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد مسجد الحرام میں آج (17 اکتوبر کی) صبح سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر ادا کی گئی۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئرز ہٹادیے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نصب کی گئی علامتیں بھی ہٹادی گئیں۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے لیکن تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ایس او پیز میں نرمی کی منظوری دی گئی تھی—ادارہ برائے امور حرمین

سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے لگائے گئے ہسٹیکرز ہٹائے جارہے ہیں — ادارہ برائے امور حرمین