- الإعلانات -

سعودی عرب کا عمرے کی ادائیگی کرنیوالوں کیلئے اہم فیصلہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم غیرمنظورشدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرے سے قبل 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسی نیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔