- الإعلانات -

نائن الیون متاثرین کا امریکی بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے پیسوں سے ہرجانےکا مطالبہ

نیویارک میں 11 ستمبر 2001 (نائن الیون) کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے متاثرین نے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں امریکی بینکوں میں پڑے افغانستان کے پیسوں میں سے ہرجانہ ادا کیا جائے۔ امریکا نے طالبان کی جانب سے رواں سال اگست میں کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنے بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے اربوں ڈالرز منجمد کر رکھے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ افغان حکومت کے پیسے اب طالبان کے ہیں، اس لیے ان پر ہرجانے کی شق لاگو کی جائے۔ دوسری جانب طالبان نے پچھلے دنوں امریکی کانگریس کے نام کھلے خط میں افغان حکومت کے منجمد پیسوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔