- الإعلانات -

بلاجواز پابندیاں عائد کیں تو امریکا پر پوری شدت سے جوابی وار کریں گے، چین

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بلاجواز اور غیر محتاط پابندیوں سے باز رہے ورنہ پوری شدت سے جوابی وار کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ غیر محتاط اور بلا جواز پابندیوں پر بھرپور جوابی حملہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

ترجمان وانگ وین بِن نے سنکیانگ میں مسلم اویغور کمیونٹی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسند قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ چینی افراد اور اداروں پر امریکا نے چینی افراد اور اداروں پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔