- الإعلانات -

برطانیہ کا یکم جون سے سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان

برطانیہ نے یکم جون سےسعودی شہریوں کیلئے ای ویز اجاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے گزشتہ روز ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا۔

برطانوی سفیر نیل کرومپٹن کے مطابق سعودی شہری الیکٹرانک ویزا کے لیے اب آن لائن درخواست بھی دے سکیں گے۔ برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ ای ویزا 6 ماہ قیام کے لیے کار آمد ہوگا۔

نیل کرومپٹن کے مطابق ای ویزا اقدام دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بحرین کے شہریوں کو بھی یکم جون سے ای ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔