- الإعلانات -

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جس میں 2 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہو گئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اپنی پستولیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے دو پستولیں قبضے میں لی گئی ہیں اور کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد حملے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔