- الإعلانات -

جرمنی:گاڑی ہجوم میں گھس گئی،ٹیچرہلاک اور14 بچے زخمی

برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر ہلاک ہوگئیں۔

برلن کی مصروف شاہراہ پرایک گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس سے خاتون ٹیچراوراسکول کے14 بچے زخمی ہوگئے۔ بچوں کا گروپ اپنی ٹیچر کے ساتھ دوسرے شہر سے اسکول ٹرپ پربرلن آیا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے29 سالہ ڈرائیور کوگرفتارکرلیا گیا ہے جو جرمنی اورامریکا کی دہری شہریت رکھتا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔