- الإعلانات -

بی جے پی کے حمایتی یوٹیوبرز مسلم مخالف مواد پھیلا رہے ہیں: امریکی تنظیم

انسانی حقوق کی امریکی تنظیم نےانکشاف کیا ہےکہ بھارت کی حکمران ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرنے والے یوٹیوبرز مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز مواد پھیلارہے ہیں۔

امریکی انسانی حقوق کی تنظیم Stern Center for Business and Human Rights کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی یوٹیوبرز نفرت انگیز ویڈیوز میں مسلمان خواتین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیوزمیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں نےکورونا وائرس کوبھارت میں جہاد کےطور پرپھیلایا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں کو سرکاری احکامات پر گرا دیا گیا تھا۔