- الإعلانات -

کے ٹو سر کرنے کی خواہش کے لیے پاکستان جارہی ہوں ۔ عرب کوہ پیما نیلی عطار

ریاض:(ملک ندیم شیر) معروف عرب کوہ پیما خاتون نیلی عطار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے لئے جلد پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔

سعودی کوہ پیما خاتون نیلی عطار کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور سفارتخانہ پاکستان میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر سفارتی افسران سے ملاقات کے دوران سعودی کوہ پیماہ کا کہنا تھا کہ بہت خواہش تھی کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کروں جس کے لیے بڑی خواہش تھی کہ پاکستان کا سفر کروں اور اس کے لیے اب جلد پاکستان روانہ ہورہی ہوں۔

سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا سعودی کوہ پیما نیلی عطار کی کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار اور ملاقات کے دوران سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ نیلی عطار پہلی سعودی خاتون کوہ پیما ہیں جو پاکستان جاکر کے ٹو چوٹی سر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لیے انشاءاللہ انکو جتنا ہوسکا فیسیلیٹیٹ کیا جائیگا۔ اور یقیناً ان کا پاکستان جاکر یہ سفر اور دنیا کی دوسری چوٹی کے ٹو سر کرنا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اور ہم انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔