- الإعلانات -

بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، اور آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی، کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی پولیس کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے اب تک پورے بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ مٹی کے تودے گرنے اور دیگر حادثات میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بھارتی سرحد کے قریب علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔