- الإعلانات -

یوکرائن اور روس کے مابین جنگ میں شدت آنے کا امکان

یوکرائن اور روس کے مابین جاری جنگ میں شدت آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

غٖیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق امریکا نے ملٹی راکٹ سسٹم ‘حمارس ‘ یوکرائن کو دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملٹی راکٹ سسٹم حمارس کی پہنچ 70 کلومیٹر تک ہے، یہ راکٹ سسٹم امریکی توپوں ایم 777 کے مقابلے میں دوگنی پہنچ کا حامل ہے۔

یوکرائن نے امریکہ سے مذکورہ سسٹم ‘ڈونبس’ کی لڑائی کے لیے طلب کیا تھا، اور اسے امید ہے وہ اب روس کی گولہ باری کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔

ملٹی راکٹ سسٹم حاصل کرنے کے بعد یوکرائنی وزیر دفاع نے پُراعتماد لہجے میں کہا ہے کہ لگتا ہے یہ گرمیاں روس کے لیے کچھ زیادہ ہی گرم ثابت ہوں گی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے اس شرط پر راکٹ سسٹم یوکرائن کے حوالے کیا ہےکہ وہ صرف اپنی حدود کے اندر دفاع کی خاطر استعمال کرے گا، روس کے اندر کسی ہدف کونشانہ نہیں بنائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے یوکرائن کو 4 ‘ریپیر ڈرون’ وعدے کے باوجو د نہیں دیے تھے۔