- الإعلانات -

روسی نقدی روبل پابندیوں کے باوجود بلند ترین سطح پر۔۔۔

مغربی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود روسی نقدی روبل بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روبل 7 سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے، صرف ایک دن میں 3.1 فیصد قدر میں اضافے کے بعد 52.3 روبل کا ایک ڈالر ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں یوکرائن-روس جنگ کے نتیجے میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روسی نقدی کی قدر 139 روبل تک گر گئی تھی۔

یہ حیران کن امر ہے کہ مغربی ملکوں کی جانب سے عائد پابندیاں روسی نقدی کی قدر گھٹانے کی بجائے بڑھانے کا باعث بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی بینکنگ نظام سے بے دخلی کے بعد روس کے لیے اب کسی ملک سے لین دین ممکن نہیں رہا، مگر اس کے باوجود تیل اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے روس کی تیل کی آمدنی میں تاریخی اضافہ ہو ا ہے، اس کا ثبوت یہ ہے کہ یوکرائن -روس جنگ کے پہلےسو دنوں میں روس 98 ارب ڈالر کا تیل اور گیس فروخت کر چکا ہے۔