- الإعلانات -

چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، ترجمان وزارت خاجہ زاؤ لی جیان

چین کے ترجمان وزارت خارجہ زاؤ لی جیان نے انٹرنیشنل پریس سینٹر میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، چین نے معاشی ترقی اور لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور چینی سفارتخانہ چینی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے سی پیک اور بین الحکومتی تعاون کے منصوبوں میں شامل چینی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی حفاظتی پولیس قائم کی اور پاکستان میں چینی عہدیداروں کی حفاظت بھی کی ہے۔