- الإعلانات -

مودی سرکار کا ایک اور مذموم منصوبہ ناکام

مودی سرکار کا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا ایک اور مذموم منصوبہ ناکام ہو گیا۔

خبر کے مطابق غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکمران جماعت بی جے پی کی کشمیری نوجوانوں کو تخریب کاری کی آڑ میں شہید کرنے کی مذموم منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے، قابض بھارتی فوج نے طالب حسین شاہ نامی لڑکے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق طالب حسین شاہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی آئی ٹی ونگ کا چیف تھا، جو تخریبی کارروائیاں کرکے الزام نہتے کشمیری نوجوانوں پر لگا دیتا تھا، جس کے بعد غاصب فوج کو بے گناہ کشمیریوں کو مارنے کا جواز مل جاتا تھا۔