- الإعلانات -

شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے یوم آزادی 4 جولائی پر شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے۔

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، تاہم ملزم کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فائرنگ میں دلچسپی رکھنے والے ایک شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

شگاگو پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 سالہ رابرٹ کویمو کا تعلق فائرنگ والے علاقہ سے ہے، فائرنگ ایک قریبی کمرشل عمارت کی چھت سے کی گئی، حملہ آور گلی سے سیڑھیوں کے ذریعے چھت پر گیا۔

افسوس ناک واقعے کے بعد صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں اور اہلیہ فائرنگ کے واقعہ سے صدمے میں ہیں، واقعہ نے یوم آزادی پر قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، اسلحہ کی روک تھام کیلئے کوششوں سے پیچھے نہیں ہوں گا۔

صدر بائیڈن نے حملہ آور کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔