کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسٹمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران بولٹن مارکی پر چھاپے میں بھاری مالیت کی سمگل اشیاء برآمد کرلی گئیں۔کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کے ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ چھاپے میں بینسن،ڈن ہل سگریٹس،بھارتی گٹکا اور ذائقہ دار تمباکو برآمد کیا ہے جس کی مالیت4کروڑ روپے سے زائد ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او ٹیم کو چھاپے میں زبردست مزاحمت ا ور ہوائی فائرنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کسٹمز حکام اور مزدور معمولی زخمی ہوئے۔
جرائم
بولٹن مارکیٹ،کسٹمز نے کروڑوں کی سگریٹ،گٹکا اور تمباکو پکڑ لیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 727 Views
- 2 سال ago