وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے لیے 8 الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
احسن اقبال نے یہ الٹرا ساؤنڈ مشینیں خود محکمۂ صحت کے سپرد کیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی سہولتیں حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ والدین بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر خصوصی توجہ دیں، بچے ملک کا روشن کل ہیں، ملک کا مستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے۔
پاکستان
مریم نواز ہیلتھ کلینکس کیلئے 8 الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کر دیں: احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- جولائی 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 7 گھنٹے ago