بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شرپسندوں نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشین کلی ملیزئی روڈ پر شرپسندوں نے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں کی شناخت یاسر الیاس اور عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 3-3 گولیاں لگی ہیں۔
پاکستان
جرائم
کوئٹہ میں شرپسندوں کی لیویز چوکی پرفائرنگ سے 2 اہلکار شہید
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 299 Views
- 5 مہینے ago