Site icon Daily Pakistan

آئینی ترامیم ، ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائینگے ، مشیراطلاعات کے پی

آئینی ترامیم ، ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائینگے ، مشیراطلاعات کے پی

آئینی ترامیم ، ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائینگے ، مشیراطلاعات کے پی

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم ضمیر فروشوں کے لیے سبق کا کام کرے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیر منظور کی گئی۔ بڑے صوبے کی نمائندگی کے بغیر ترمیم سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس آئینی معما کا حل متنازعہ ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بنچوں کے پاس نہیں ہوگا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نامکمل پارلیمنٹ میں ترمیم کرنا ایک معجزہ ہے جسے کسی کی سمجھ میں نہیں آتا۔ خیبرپختونخوا حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔صوبائی مشیر نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سیاسی حکومت کرے گی تو انصاف کا جنازہ نکلنا ناگزیر ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں فیصلے عوام کی بجائے سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کو سیاسی ایجنڈے کے تابع کرنا آئین سے غداری ہے۔ پارٹی پالیسی کے برعکس آئینی ترامیم میں ووٹرز کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ عوام اور پارٹی دونوں ان لوٹوں کا حساب لیں گے۔ ضمیر بیچنے والے عبرت کا نشان بنائیں گے۔

Exit mobile version