Site icon Daily Pakistan

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ (آج) بدھ 7 ستمبر سے لیڑر سٹی باﺅلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 11 ستمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

Exit mobile version