Site icon Daily Pakistan

آصف زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے، آصف زرداری

ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے، آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا۔آصف علی زرداری ایک ماہ قبل طبیعت ناسازی کے بعد علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے جہاں اُن کی سرجری بھی ہوئی۔ وطن واپسی کے بعد سابق صدر کل سے سیاسی محاذ سنبھالیں گے اور ملکی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

Exit mobile version