Site icon Daily Pakistan

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ صادق آباد میں چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ سندھ میں احتجاج کے باعث 40 ہزار گڈز کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو لوٹا گیا اور عملے پر تشدد بھی کیا گیا۔چوہدری قمر الزمان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ روز سے سڑکوں کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔

Exit mobile version