Site icon Daily Pakistan

اداکار طاہر انجم تشدد کیس ، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اداکار طاہر انجم تشدد کیس ، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اداکار طاہر انجم تشدد کیس ، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اداکار طاہر انجم تشدد کیس میں کینٹ کچہری لاہور نے ملزمہ انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم احمد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں چوری اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ طاہر انجم چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف شوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کرتے تھے اور انہیں دیکھ کر طیش میں آگئی۔ملزمہ انیلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طاہر انجم کو مارنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور انہوں نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے۔

Exit mobile version