Site icon Daily Pakistan

اعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیپٹن صفدر

اعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیپٹن صفدر

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہاعتزاز احسن مقدس ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اعتزاز احسن پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بننے کی کوشش میں ایسا کر رہے ہیں ایک سینیئر سیاسی رہنما اعتزاز احسن نے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی یہ بات انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اعتزاز احسن نے قانون کے طلباء کو غلط سبق سکھایا ہے نواز شریف چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں غلام اسحاق خان کے دور میں اپوزیشن میں بھی بیٹھے تھے جاوید ہاشمی پانچ سیٹوں پر لڑے تھے اور جیت گئے تھے چار سال ہم نے کیس لڑا اور عدالت نے فیصلہ کیا اعتزاز احسن چالیس سال وکالت کرنے کے بعد عدالت پر عدم اعتماد کر دیا انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں میرے کیس پر معزز جج نے کہا کہ ایک پارٹی نے اپروچ کیا ہے اعتزاز احسن نے مقدس ادارے اور چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف گفتگو کی سیاچن پر بیٹھے فوجی کے دل پر اعتزاز احسن کے بیان کے بعد کیا گزری ہو گی

Exit mobile version