Site icon Daily Pakistan

افغانسان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہار تشویش

افغانسان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہار تشویش

افغانسان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہار تشویش

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان سر زمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کر دیے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران بیلاروس کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک تعاون بڑھانے سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت کریں گے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ اسپین کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں، دونوں ممالک نے درمیان تجارت سمیت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا 14 واں سیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

Exit mobile version