Site icon Daily Pakistan

الیکشن سے قبل افسوسناک خبر !انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ، 8 افراد جاں بحق

الیکشن سے قبل افسوسناک خبر !انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ، 8 افراد جاں بحق

الیکشن سے قبل افسوسناک خبر !انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ، 8 افراد جاں بحق

الیکشن سے قبل افسوسناک خبر !انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ، 8 افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پشین کے علاقے خانوزئی میں انتخابی امیدوار اسفند یارکاکڑ کے انتخابی دفتر پر ایک ایسے وقت میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جب عام انتخابات میں صرف ایک دن باقی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version