پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔ظفروال سے پی پی 54 کیلئے ن لیگ کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018یں چند ججز اور جرنیلوں نے بانی پی ٹی آئی کو مسلط کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2018میں اس شخص کوحکومت ملی جسے یوسی چلانے کا بھی تجربہ نہیں تھا، سازش کےتحت بانی پی ٹی آئی کوصادق اورامین اورنوازشریف کونااہل قراردیا گیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس حلقے کا ایم این اے ووٹ لیکر کبھی واپس نہ لوٹا نہ ترقیاتی کام کروائے۔