Site icon Daily Pakistan

الیکشن کمیشن کا عمران خان کیخلاف گھیرہ تنگ

حقیقی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

حقیقی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سےطلب کرلی ہیں۔
میڈیا کے مطابق سابق وزیرا عظم کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے باضابطہ خط لکھ دیا گیا ہے۔تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

Exit mobile version