بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.4°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

امارات ائیرلائن کورونا میں مبتلا مسافر کو کراچی لے آئی

Saturday, 1 January, 2022

امارات ائیرلائن نے کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو دبئی سے کراچی پہنچا دیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن کورونا پازیٹو مسافر کو پرواز میں بٹھا کر کراچی لائی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مسافر دبئی میں بھی کورونا پازیٹو تھا اور جب مسافر کا کراچی میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ بھی پازیٹو آیا ہے، کورونا سے متاثرہ مسافر کو تین روز کے لیے آئسولیشن میں رکھنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ پر موجود محکمہ صحت کے عملے نے واقعہ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رپورٹ کردی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں