کیلیفورنیا: امریکا میں ایک خرگوش نے کیلی فورنیا کی پولیس فورسز کو جوائن کرلیا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس اہلکار جن کا نام آفیسر ایشلے کارسن ہے، کو گزشتہ سال کیلیفورنیا کے یوبا سٹی کے علاقے پرسی ایونیو میں ایک کھویا ہوا خرگوش ملا تھا۔کارسن اُس خرگوش کو اپنے پولیس سٹیشن لے آئے تھے اور خرگوش کو جانوروں کے کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا تھا تاکہ خرگوش کے ’خاندان‘ کو ڈھونڈا جاسکے۔اس دوران کیلیفورنیا کی پولیس سروسز نے اس خرگوش کو گود لیا اور اس کا نام پرسی رکھا اور اب یوبا سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایسٹر سنڈے سے کچھ دن پہلے ہی خرگوش کو “فلاحی افسر” کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب خرگوش آفیسر پرسی بن گیا ہے۔محکمہ نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ آفیسر پرسی دن کے وقت محکمہ پولیس کے لاؤنجز میں رہتا ہے اور سب کے لیے معاون جانور ثابت ہورہا ہے۔