Site icon Daily Pakistan

امریکی رکن کانگریس کا عمران کی حمایت میں بلنکن کو خط

امریکی رکن کانگریس کا عمران کی حمایت میں بلنکن کو خط

امریکی رکن کانگریس کا عمران کی حمایت میں بلنکن کو خط

امریکا کی امور خارجہ کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام خط لکھا ہے۔بریڈ شرمین کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہونا چاہیے۔بریڈ شرمین نے خط میں کہا کہ پاکستان کے داخلی حکومتی معاملات میں امریکا مداخلت نہیں کرتا مگر ہمیں اس وقت منہ نہیں موڑنا چاہیے جب پاکستانی عوام کے انسانی حقوق کو خطرات لاحق ہوں۔خط میں کہا گیا کہ امریکا کے اس موقف کا اعادہ کیا جانا چاہیے کہ حکومت پاکستان کے لوگوں کے آزادی اظہار، جمع ہونے اور پرامن مظاہرے کے حق کا احترام کرے۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم ہے کہ ایسا جمہوری اور خوشحال پاکستان ہو جہاں لوگ آزادانہ اور کھلے انداز سے جمہوری ڈائیلاگ کرسکیں۔بریڈشرمین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ پچھلے سال سیاسی شخصیات بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی کو مبینہ تشدد اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری نے خدشات اور بڑھا دیے ہیں۔بریڈ شرمین کےمطابق عمران خان کے خلاف کئی مقدمات کا اندراج بھی تشویش ناک ہے اور عمران خان کے حامیوں کیخلاف طاقت کا استعمال، مظاہرین کی گرفتاریاں بھی باعث پریشانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔شرمین نے عمران خان کیخلاف وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے بیانات کا بھی حوالہ دیا کہ رانا ثنا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی ایرینا سے ختم کردیاجائے گا۔

Exit mobile version