نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خیمہ سادات، لٹن روڈاورٹیکسالی گیٹ کے دورے پر وہاں موجود افراد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حرم الحرام کے دوران اخوت اور بھائی چارے کی فضاءبرقرار رکھنے کےلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ سکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس رہ کراپنے فرائض سرانجام دیں۔دشمن ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ اور پنجاب انتظامیہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔جہاں ضرورت ہو گی موبائل سروس بند کی جائے گی۔انتظامیہ محرم الحرام سکیورٹی کیلئے روزانہ میٹنگ کر کے اپ ڈیٹ لے رہی ہے۔چیف سیکرٹری اورآئی جی سمیت تمام متعلقہ حکام سکیورٹی کی صورتحال کو مانیٹر نگ کررہے ہیں۔یہ بھی اچھی بات ہے کہ محرم الحرام کے جلوس اورمجالس روٹین کے مطابق ہوں گے،کوئی تبدیلی نہیں لارہے۔محرم الحرام کے امور پر جہاں گڑبڑ یا شکایت ہے اس معاملے کوبھی جلد ہی حل کر لیا جائےگا۔محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور روٹس کامعائنہ کیا اور سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں او ررضا کاروں کو چوکس رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ گو کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔جلوسوں اورمجالس کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے۔تمام جلوسوں اورمجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے لیکن پھر بھی وطن دشمنوں سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔اسی لئے کنٹرول روم سے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ ہمہ وقت جاری ہے۔ محسن نقوی نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے دوران امن او ریگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماءکرام و مشائخ عظام کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے۔ علماءکرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ ملک وقوم کی رہنمائی کی ہے۔ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے۔آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامناہے۔ہم نے بحیثیت قوم اتحاد اوراتفاق کی رسی کو پکڑ کر ان چیلنجز سے نمٹناہے۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں ۔محرم ا لحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ امیدہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماءکرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دیں گے۔ ہماری نجات اسوہ حسنہ اور فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ نواسہ رسول نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے۔پنجاب حکومت کی پوری کوشش ہے کہ محرم الحرام پرامن گزرے لہٰذا اس نے امن عامہ کےلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ۔ صوبائی وزراء، انتظامی افسران اور پولیس حکام فیلڈ میں ہیں اور آئندہ چار روز بھی فیلڈ میں ہوں گے۔انشاءاللہ اتفاق اور اتحاد سے امن کی فضاءبرقرار رکھیں گے ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب دریائے ستلج سے متاثرہ چنیوٹ کے موضع ساہمبل کا تفصیلی دورہ کیا اور کٹاو¿ کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔موضع ساہمبل کے 50 گاو¿ں مستقل طور پر زیر آب آئے ہیں جبکہ ایک گاو¿ں کے تمام گھر منہدم ہو چکے ہیں۔جہاں پر حفاظتی بند بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ حفاظتی بند کے لئے فنڈز آج ہی جاری کئے جا رہے ہیں۔ لیکن موضع ساہمبل میں موجود لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اوراس ضمن میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہانہیں چھوڑیگی۔ پنجاب انتظامیہ نے ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاءاور مویشیوں کیلئے چارہ پہنچایا اور ان کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا ۔محکمہ آبپاشی،پی ڈی ایم اے ، ریسکیو1122 الرٹ ہیں۔متاثرہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیا گیا ہے ۔زیر آب دیہات میں 90 فیصد آبادی کا انخلاءہو چکا ہے۔ دریائے چناب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلئے تمام ترممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔محسن نقوی نے ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا اورشہر میں پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیااور کہا کہ بھوانہ شہر میں پانی کی جلد نکاسی کیلئے ضروری وسائل اور مشینری کو استعمال میں لایا جائے ۔ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھا ۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور لاہو رمیں نکاسی آب کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے قابل عمل پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے موثر نظام کا نہ ہونا قابل توجہ ہے۔ مال روڈ، ملتان روڈ، مین بلیوارڈگلبرگ اور دیگر بڑی سڑکوں پر پانی کی فوری نکاسی میں کوتاہی نہ کی جائے۔ لاہور سمیت بڑے شہرو ں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔
امن و امان کےلئے جامع اقدامات
