Site icon Daily Pakistan

انگلینڈ کی پاکستان کو شکست،سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل

پہلا ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو 159رنز کا ہدف

پہلا ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو 159رنز کا ہدف

7میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کا 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا، ایلکس ہیلز53 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ حیدر علی 11 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹپ ہوگئے۔ اس دوران، محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود 7 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز صرف 4 رنز، افتخار احمد 28 رنز اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان اور ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

قبل ازیں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے تھے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Exit mobile version